بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’افغانستان میں مہنگائی میں کمی، کرنسی مضبوط ہوگئی‘

ورلڈ بینک نے افغانستان کی معاشی صورتحال پرجاری کردہ رپورٹ میں افغان کرنسی کی مضبوطی اور مہنگائی میں کمی آنے کا انکشاف کیا ہے۔

افغانستان کے معاشی حالات پرعالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 9 فیصد سے زائد اور اشیائے خرونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔

عالمی بینک نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغانستان کی کرنسی بھی دیگر ممالک کی کرنسیوں کےمقابلے میں زیادہ مستحکم ہوئی ہے۔

ورلڈ بینک افغانستان کی معاشی صورت حال پرہرماہ رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں معیشت کے مختلف اعشاریوں پر ات کی جاتی ہے۔

تازہ رپورٹ میں افغانستان میں مہنگائی سمیت زیادہ تر معاشی انڈیکیٹرزکو مثبت قراردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں مجموعی طور پر9 فیصد کمی آئی ہے۔ رپورٹ کیلئے سروے میں شامل کی جانے والی کمپنیوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چیزوں کی طلب میں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں چیزیں وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کی وجہ جاننے کیلئے کوئی ڈیٹا موجود نہیں تاہم اسی ٹرینڈ کو مدنظر رکھا جائے تو رکھتے مہنگائی میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

افغانستان میں مہنگائی کم ہونے کی دوسری بڑی وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ کا مستحکم ہوناہے جو کہ گزشتہ سال ڈالرکے مقابلے میں مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بسنے والے ہر 3 میں سے خاندانوں کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں۔