بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان کا شاندار آغاز، صفر پر بنگلا دیش کی پہلی وکٹ گر گئی

ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ صفر رنز پر گرگئی ۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش  نے پاکستان  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے  اچھا ثابت  نہ ہوسکا۔

میچ کے دوسرے اوور میں  بنگلادیشی اوپنرز مہیدی حسن میراز بغیر کوئی  رنز  کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی  کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔

قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔