پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کے پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایشیا کپ 2023 دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے سبب تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے تھے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس کا مناسب حل نکالنا تھا، پی سی بی کے اے سی سی سے مل کر بنائے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کیا۔
اے سی سی کے صدر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میں جے شاہ کو مینشن کیا۔
سابق کپتان نے لکھا ‘جے شاہ کا پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے’۔
I came across Mr @JayShah’s statement about security situation in Pakistan. Just to refresh his memory, Pakistan has hosted the following foreign players/teams in the past six years:
2017 – ICC World XI & SL
2018 – WI
2019 – WI (W), BD (W) & SL
2020 – BD, PSL, MCC & Zim
2021 –…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 6, 2023
شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان برسوں میں کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔
اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ‘مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے’۔
جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا ہے، جے شاہ پہلے ورلڈکپ کے شیڈول کو مذاق بنا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔
پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق ہوا اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہا گیا ہے۔









