بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب12 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ زرمبادلہ ذخائر 25 اگست سے یکم ستمبر تک 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کا ڈالر ذخیرہ 2.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر رہاجب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.77 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان بیرونی ادائیگیاں وقت پر کر رہا ہے۔