اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں گزشتہ 10دنوں مٰیں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے ،شمالی وزیر ستان کی 2سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس سامنے آیا ہے ،شمالی وزیرستان کی 2 سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، جہاں پولیو وائرس ہے وہاں مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔