بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں آج عدالت پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا، ان کی جانب سے وکلاء سردار عبدالرازق اور علی بخاری بھی پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو ضمنی بیان کی بنیاد پر جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ انہیں تاھنہ سی ٹی ڈی نے کیس میں نامزد کیا تھا۔

ڈیوٹی جج نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو ملزم پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔

کیس کی سماعت کے لئے جج اے ٹی سی ابو الحسنات محمد ذوالقرنین عدالت پہنچ گئے ہیں، جج جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین گزشتہ کئی روز سے رخصت پر تھے۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث گزشتہ سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی تھی۔