پشاور (ممتازنیوز) پشاور میں ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ روز چوک یادگار پر حوالہ ہنڈی اور امریکی ڈالرز سمیت غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد کرنسی مارکیٹ کو سیل کردیا ۔ سیل کرنے کے بعد بھی دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ڈالرز کی سودے بازی بدستور جاری ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے 100 سے زائد دکانوں کا سیل کیا تھا، مگر دکانیںسیل کے بعد بھی حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی سودے بازی بدستور جاری ہے۔ ایف آئی چھاپے کے فوراًبعد دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان دوبارہ کرنسی ڈیل شروع ہوجاتی ہے۔
پشاور کی کرنسی مارکیٹ سیل ہو جانے کے بعد دکانوں کے باہر دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان سودے بدستور جاری








