مراکش میں 6.8 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا یے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 800 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، زلزلے سے کئی شہروں میں مکانات اور عمارتیں گر گئیں ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاک کا سلسلہ جاری ہے، لوگ خوف و ہراس ہکی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ ساڑھے 18 کلو میٹر زیر زمین آیا، زلزلہ ہائی اٹلس کے پہاڑوں میں آیا، زلزلے کے مرکز کے قریب مراکش شہر منہدم ہوگیا ہے۔









