سابق بھارتی فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ پر ریزرو ڈے رکھنے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے لکھا کہ ایونٹ میں شریک دیگر دو ٹیموں کو بارش سے متاثرہ میچ میں ریزرو ڈے نہ ملنا غیر اخلاقی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے کی خبر سچ ہے تو یہ انتطامیہ کی سراسر بےحسی ہے کیونکہ ایک ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں کیلئے قانون الگ جبکہ دو ٹیموں کیلئے الگ قانون ناانصافی ہے۔
قبل ازیں بنگلادیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا کہ پاک بھارت میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے لیکن سری لنکا اور ہمارے میچ میں بھی ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے پر حیرت ہوئی لیکن ہم منتظمین نہیں اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھاجس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا جبکہ براڈ کاسٹرز اور شائقین کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ کے میزبان کی پاکستان کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ مکمل ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جس پر اے سی سی نے ریزرو ڈے کی منظوری دی۔
If true this is absolute shamelessness this. The organisers have made a mockery and it is unethical to have a tournament with rules being different for the other two teams.
In the name of justice, will only be fair if it is abandoned the first day, may it rain harder on the… https://t.co/GPQGmdo1Zx— Venkatesh Prasad (@venkateshprasad) September 8, 2023









