بھارتی کرکٹ میں بھگوان کا درجے رکھنے والے سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ میچز گولڈن ٹکٹ پر دیکھیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔
اس سے قبل بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو بھی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کیلئے بورڈ کا مہمان خصوصی بننے کی دعوت دی تھی۔
بی سی سی آئی سیکریٹری گولڈن ٹکٹ کا تحفہ لیکر دونوں کے گھر گئے اور ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
🏏🇮🇳 An iconic moment for cricket and the nation!
As part of our "Golden Ticket for India Icons" programme, BCCI Honorary Secretary @JayShah presented the golden ticket to Bharat Ratna Shri @sachin_rt.
A symbol of cricketing excellence and national pride, Sachin Tendulkar's… pic.twitter.com/qDdN3S1t9q
— BCCI (@BCCI) September 8, 2023









