بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال منتقلی کے دوران فرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال منتقلی کے دوران فرارہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے گئے منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوئے ۔منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتبہ مریضوں کو ایمبولینس میں منتقل کیا جارہا تھا، ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد یہ فرار ہوئے۔
منکی پاکس کے مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لے کر فرار ہوئے ہیں۔ فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔ لیبیا سے بےدخل پاکستانیوں کو 8 ستمبر کی رات خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا تھا۔