ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف دوسری وکٹ 123 رنز پر گرگئی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں۔
کریز پر اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔
کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستانی ٹیم:
پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فہیم اشرف، نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
Our playing XI for the #PAKvIND match 🇵🇰#AsiaCup2023 pic.twitter.com/K25PXbLnYe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2023
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔
بھارتی ٹیم:
پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔
سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، لیکن ہوسکتا ہے ایک اننگز کے بعد کولمبو میں بادل برسیں۔
🚨 Toss & Team News 🚨
Pakistan have elected to bowl against #TeamIndia.
A look at our Playing XI 🔽
Follow the match ▶️ https://t.co/kg7Sh2t5pM#AsiaCup2023 | #INDvPAK pic.twitter.com/fkABP5uWxr
— BCCI (@BCCI) September 10, 2023
خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے اعتراضات پر پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
اگر آج بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔









