بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت میچ ریزرو ڈے: بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلادھار بارش شروع

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم پہنچ گئی لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ نہ تھما۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی بارش شروع ہو گئی اور اس وقت کولمبو میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ابھی ہوٹل سے اسٹیڈیم نہیں پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔