صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول ترمیمی بل منظور کر لیا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کا (ترمیمی) بل منظور کر لیا۔
صدرِ مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
پرائس کنٹرول ترمیمی بل کامقصد متعلقہ ایکٹ 1977ء میں ترامیم کرنا ہے۔









