انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ کا برطانیہ میں انعقاد ہوا، ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یہ چیمپئن شپ دوسرا بڑا ایونٹ ہے۔
#ISPR 10th Sep 2023
European Long Range Rifle Team Championship 2023 held at 900 & 1000 yds.
Alhamdulilah, #Pakistan Team made history & won the championship with a score of 581/600.
Lt General Ahsan Gulraiz & Lt Col Junaid Ali were part of the National Long Range Squad.… pic.twitter.com/IDBoYPVD81
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 10, 2023
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 12 ممالک کے 80 سے زائد بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی میچوں کا حصہ تھی، پاکستانی ٹیم نے 12 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچز میں بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پہلی بار تمغے حاصل کیے ہیں۔









