بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہلی اور راہُل کی سنچریاں، بھارت نے 356 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

کولمبو(ممتازنیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 357 رنز کا ہدف یا۔

بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی اور کے ایل راہُل نے شاندار ناقابل شکست سنچریاں سکور کی ہیں۔

وراٹ کوہلی اور کے ایل راہُل نے اننگز کے دوبارہ آغاز سے ہی پاکستانی بولروں پر دھاوا بولا جس کے بعد گرین شرٹس کے تمام بولر دباؤ میں نظر آئے۔
دوسری جانب پاکستان کو بڑا جھٹکا اُس وقت لگا جب حارث رؤف کو انجری کے باعث اس میچ میں مزید بولنگ کرنے سے ٹیم کے میڈیکل پینل نے روک دیا جس کے بعد کپتان بابر اعظم اور پاکستان ٹیم کو ایک فاسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
وراٹ کوہلی اور کے ایل راہُل پاکستانی بولرز کو اپنی 157 رنز کی شراکت میں مجموعی طور پر 14 چوکے اور تین چھکے لگا چکے ہیں۔
دوسری جانب پیر کو بھی یہ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تاہم میچ کے اوورز کو کم نہیں کیا گیا ہے
یہ میچ اتوار کو شروع ہوا تھا جو کہ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ جب بارش کے باعث میچ رکا تو انڈیا کے 24.1 اوورز میں 147 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ تھے۔
انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما اور شبھمن گِل شامل ہیں جو کہ بالترتیب 56 اور 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی طرف بولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔