بھارتی ریاست تیلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک ریستوران پر بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر ایک 32 برس کے شخص کو قتل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات حیدرآباد میں واقع ’میریدیان ریستوران‘ میں ایک ویٹر اور گاہک کے درمیان بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر بحث ہوئی۔
لیاقت نامی شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ریستوران پر کھانا کھانے آئے تھے اور رائتے دینے سے انکار پر شروع ہونے والی بحث لڑائی میں بدل گئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریستوران کے سٹاف اور لیاقت اور ان کے دوستوں کو ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Extra పెరుగు అడిగినందుకు ప్రాణం తీశారు దుర్మార్గులు!
In #Hyderabad Meridian restaurant staff 'beat customer to death' for demanding extra curd for Biryani.@hydcitypolice pic.twitter.com/ECc1bbC6q3
— Dr. Chiguru Prashanth (@prashantchiguru) September 11, 2023
اس واقعے کی شکایت پولیس کو بھی درج کروائی گئی اور اسی دوران لیاقت کو سانس لینے میں مشکل ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ منٹوں میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق لیاقت کو ہسپتال مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کو شک ہے کہ اُن کی موت دل کی دھڑکن بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔








