بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی کاروائیاں جاری،91 مزید صارفین پکڑ ے گئے

راولپنڈی ،اسلام آباد اٹک جھلم چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو کی کاروائیاں جاری،ایک ہی دن میں بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والے 91 صارفین پکڑ ے گئے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق 3 لاکھ 48 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 59 لاکھ 28 ہزار سے زائد جرمانے عائد کردیے گئے جبکہ جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 217 بجلی چور پکڑے گئے،ایک کڑوڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،78 گھریلو 8 کمرشل ا زرعی اور 4 انڈسٹری کے کنکشنز شامل ہیں۔ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمے تک جاری رہے گا ،بجلی چوری اور میٹرز کی غیر قانونی تنصیب پر آئیسکو افسران اور سٹاف معطل کردیا گیا،معطل ہونے والے افسران میں ایکسین طاہر رشید ایس ڈی او شاہد محمود شامل ہیں ، ایل ایس ٹو شاہد گل ارمان علی ساجد علی کو بھی معطل کر دئے گئے،میٹر ٹیسٹ اسٹنٹ فرخ عزیز مسعود احمد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے،آئیسکو چیف نے کہا ھے کے بجلی چوروں کے خلاف مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔بجلی چوری میں شامل صارفین کو ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔