بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کنزہ ہاشمی بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

ڈرامہ ‘عشق تماشہ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گیے ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ سیاہ شرٹ اور سفید ٹراؤزر میں ملبوس ہوکر متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔

انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کرکے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی دیگر معروف شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، ثنا جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان وغیرہ کے نام شامل ہیں جبکہ چند ماہ قبل مئی میں مایا علی اور گزشتہ ماہ اگست میں صبا قمر بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔