اسلام آباد:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر بادشاہ خان افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بارودی سرنگ کےدھماکے میں ماراگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بادشاہ خان تنظیم کے سربراہ مفتی نورولی کا دست راست اور پاکستانی فورسزپردہشت گردانہ حملوںمیں ملوث تھا۔اس کانام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔واضح رہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد 2018 میں نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔








