بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے، امریکی سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گوادر کا ایک روزہ دورہِ کیا ہے۔
گوادر میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا، پاکستان کو خطے میں اپنا بہترین دوست سمجھتا ہے۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں سے امریکا، پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اس دورے کا مقصد حکومت کی شراکت داری سے بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے‘۔