بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا کو اچھے مارجن سے ہرانا ہو گا، معین خان

لاہور(نیوزڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا کو ہر صورت اچھے مارجن سے ہرانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر معین خان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر کہا ہے کہ اب پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن کیساتھ جیتناضروری ہے ورنہ قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور ان کا جائزہ کرنے کی ضرورت ہے، بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا غلط فیصلہ کیا۔
سابق قومی کھلاڑی معین خان کا کہنا تھا کہ امام الحق یا فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو اوپنر کھلایا جاسکتا ہے۔