بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ کی جمیکا کی ایجوکیشن منسٹر سے ملاقات ،باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کے موقع پر جمیکا کی ایجوکیشن اینڈ یوتھ منسٹر مارشا سمتھ ایم پی کے ساتھ ملاقات ہوئی ، دونوں وزرا نے نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع کی تلاش اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس میں ْجامع اور قابل رسائی تعلیم کے زریعے ترقیٍْ کے موضوع پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر خارجہ نے ایک اُمید افزا مستقبل کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ نے تعلیم کے شعبے میں دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے ہیڈ کوراٹرز ، لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔