بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سے بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایف ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اورسپورٹس بورڈ کے عدم تعاون پر میزبانی نہیں دی جا سکتی۔
آئی ایف ایچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کیلئے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ آئندہ سال جنوری میں لاہور میں منعقد ہونا تھا۔