بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے مداح نے ان سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔
ان دنوں ایشیا کپ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، شائقین کرکٹ ہمیں اسٹیڈیم میں تو کبھی سوشل میڈیا پر اپنے پسندید کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار نت نئے انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔
ویرات کے ایک مداح کی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مداح نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں موجود مداح کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک آرٹسٹ ہے جس نے پینٹنگ برشز کے استعمال کے بجائے زبان کی مدد سے ویرات وہلی کا پورٹریٹ بنایا ہے۔
A fan made Virat Kohli's art with his tongue. pic.twitter.com/me6xZqappu
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 9, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود آرٹسٹ کا تعلق کس ملک سے ہے اور ان کا نام کیا ہے یہ معلوم نہ ہوسکا ہے البتہ شائقین کرکٹ اور خصوصی ویرات کوہلی کے فینز کی جانب سے آرٹسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔









