ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے دوران بھارت ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہا لیکن اس میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے شائقین صبر وتحمل نہ رکھ پائے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر کولمبو کے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سری لنکن اور بھارتی شائقین کو آپس میں مار پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سری لنکن جرسی پہنے فین کو بھارتی فین کی جانب بھاگتے اور پھر دونوں فین کو مار پٹائی کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں آس پاس موجود افراد کو دونوں فین کو علیحدہ علیحدہ کرتے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں موجود خالی کرسیاں یہ واضح کررہی ہیں کہ ویڈیو میچ کے بعد عکس بند کی گئی ہے۔
Kalesh b/w Indian fans and Sri lanka fans during ind vs sri lanka match after sri lanka losss pic.twitter.com/5NgeMYxvRu
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) September 13, 2023
ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔









