اسلام آباد(ممتازنیوز)گورنر سندھ کامران سوری سے ایم کیو ایم پاکستان کی کہ مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی پاکستان کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے سندھ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور معاشی خود انحصاری کے لئے میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔ اس موقع پر زاہد ملک نے گورنر سندھ کامران ٹسوری کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک اور عوام کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار اسی جذبے اور سوچ سے جاری رکھیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک کی کراچی میں ملاقات








