بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کی تاریخ: صدر مملکت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، عرفان قادر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ صدر کا نام لکھا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر تاریخ دیں، صدر کا صرف نام استعمال ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ صدرمملکت کا یہ کام نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کریں، لوگ صدر مملکت کی جگ ہنسائی کررہے ہیں، صدر پاکستان کا منصب بہت بلند بالا ہے۔