برسلز(ممتاز نیوز) بیلجیئم،لیکسمبرگ اور یورپی یونین کےلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو برسلز کے صدارتی محل میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران بیلجیئم کے شاہ فلپ لیو پولڈ لوئس میری کو اپنی اسناد وتقرر پیش کیں۔اس موقع پر سفیر نے انہیں صدر اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور متنوع شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ بیلجیئم کے شاہ نےپاکستانی قیادت کے خیر سگالی کے پیغام کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
برسلز،پاکستانی سفیر نے بیلجیئم کے شاہ کو اپنی اسناد وتقرر پیش کردیں








