بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، پانچ تبدیلیاں

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔
ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔ یہ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے کل کا میچ انتہائی اہم ہے اور اگر پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا اور سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔