بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی وکٹیں گرادیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی وکٹیں گرادیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ملک شہزاد انجم اور محمد ارباب رحیم پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

Image
قبل ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین ملتان کی ڈویژنل صدر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ملتان کی سینئر نائب صدر اور جنرل سیکریٹری شہلا سرفراز اور مسز شمیم، مہرو شاہ اسد، فاطمہ احسن کے ہمراہ پی پی پی میں شامل ہوگئیں۔

Image