بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں موجود 16 لاکھ پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں، نگران وزیرخارجہ

لندن (ممتازنیوز)حکومت پاکستان اور برٹش کونسل کے اشتراک سے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ کے مندوبین کے اعزاز میں لندن میں استقبالیہ دیا گیا ۔ کامن ویلتھ کے رکن ممالک سے یوتھ منسٹرز ، اعلی عہدیداران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے استقبالیہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔استقبالیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور نمایاں کاروباری افرادبھی موجود تھے۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بطور چیئرپرسن استقبالیہ میں شریک مندوبین کو خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ نے اجلاس کے بہترین انتظامات کرنے پر کامن ویلتھ سیکریٹریٹ ،سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ اور اُن کی ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر برٹش کونسل اور حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اچھے دوست اور قریبی شراکت دار ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ ورثے، اقدار اور باہمی خیر سگالی پر مبنی ہے۔وزیر خارجہ نے برطانیہ میں موجود16 لاکھ برٹش پاکستانیوں کو مُلک کا اثاثہ قرار دیا اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اُن کے مثبت کردار کو سراہاسیکریٹری جنرل کامن ویلتھ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت کو سراہا اور پاکستان کی ثقا فتی خوبصورتی کی تعریف کی۔