اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
جمعرات کو کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں احسن جمیل گجر اور فرح گوگی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
کابینہ کی احسن جمیل گجر اور فرح گوگی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری








