اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) حمزہ یوسف پر اسکاٹ لینڈ کے فٹ بال شائقین نے قومی ترانے اور بادشاہ کی توہین کا الزام لگایا ہے۔
منگل کو انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل جب ٹارٹن آرمی نے انگلش قومی ترانہ بجایا تو حمزہ یوسف کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔
ویڈیو فوٹیج میں حمزہ یوسف کو aسکاٹش فٹبال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ایان میکسویل کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، جو ترانے کے دوران بادشاہ کے تعریفی کلمات پر کی گئی ہلڑ بازی کو دیکھ کر مسکرا اٹھے تھے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے اسکاٹش سن کو بتایا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ وہ خود کو ہنسنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حقیقت میں کامیاب نہیں ہو رہے۔
وہ پورے قومی ترانے میں مسکراتے ہوئے دکھائی دیے۔
اسکاٹش کنزرویٹو منسٹر آف اسکاٹش پارلیمنٹ مرڈو فریزر نے بھی اس تنازع پر کہا کہ وہ (حمزہ یوسف) بادشاہ کا احترام کرنے کے اپنے ’فرض‘ میں ناکام رہے۔









