اسلام آباد(ممتاز نیوز) چیف جسٹس عمر عطابندیال اپنی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس نہ لینے والے سپریم کورٹ کے دوسرے جج ہوؐں گے ، اس سے پہلے سپریم کورٹ کے سابق جج دوست محمد کھوسہ نے 19مارچ 2018کو اپنی ریٹائرمنٹ پر اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کے انعقاد سے معذرت کر لی تھی ، بظاہر انہوں ںے اپنے اعزاز میں عشائیے اور ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ خاندانی مصروفیات بتائی تھیں لیکن وکلاء کا کہنا تھا کہ اس کی اصل وجوہات کچھ اور ہے اور اس معاملے پر کافی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں اب جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھی اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہورہے تو اس پر بھی مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اپنے متنازعہ فیصلوں اور عدالتی کارکردگی پر تنقید سے بچنے کےلئے فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد نہیں چاہتے ۔ واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیے کا بائیکاٹ کیا جبکہ بار کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے الوداعی ریفرنس نہ ہونے پر بھی اپنا خطاب جاری کردیا جس میں انہوں عطا بندیال کے دور پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عدالت عظمیٰ میں 60ہزار مقدمات زیر التوا ہیں جنہیں نمٹانے کےلئے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، عطا بندیال پارلیمنٹ سے منظور کردہ عدالتی اصلاحات اور سپریم کورٹ ججمنٹس ریووکے قوانین کے خلاف متنازعہ فیصلوں اور مخصوص بینچز بنانے کے حوالے سے بھی تنقید کی زد میں رہے ۔
جسٹس بندیال سے پہلے سپریم کورٹ کے کس جج نے فل کورٹ ریفرنس نہیں لیا؟








