بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسلز، پاکستانی سفیرسے صدر پاکستان، بیلجیئم ، لکسمبرگ بزنس فورم ، بیلجیئم امیگریشن آفس کے ڈی جی کی الگ الگ ملاقاتیں ،باہمی امورپرتبادلہ خیال

برسلز(ممتازنیوز) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے پاکستان، بیلجیئم ، لکسمبرگ بزنس فورم کے صدر محمد اے راجپر نےملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو متنوع بنانے کے لیے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

دریں اثنا آمنہ بلوچ سے بیلجیئم کے امیگریشن آفس کے ڈی جی فریڈی روزمونٹ نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور بیلجیم کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی اور عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔