بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں

ایل سلواڈور(نیوزڈیسک)تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں پاکستانی حسینائوں نے بھی حصہ لیا ،کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں۔
’مس یونیورس‘ کے مقابلے کیلئے 200 سے زائد امیدواروں سے پانچ پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے۔
پاکستان کی طرف سے مس یونیورس 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستان نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔
’مس یونیورس‘ پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی بھی مقابلے میں شامل تھیں۔ پنجاب کی سبرینا وسیم نے بھی مس یونیورس پاکستان مقابلے میں حصہ لیا۔ تاہم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں۔