بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں وزیرِتوانائی کی ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کے ساتھ ملاقات، پاور سیکٹر میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور فنڈڈ منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتازنیوز)نگراں وزیرِتوانائی جناب محمد علی نے آج پاور ڈویژن میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔ ٹیم نے پاور سیکٹر میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور فنڈڈ منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے توانائی کی کارکردگی کے لیے پاور سیکٹر میں موثر اصلاحات کے لیے وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔ پاور سیکٹر کے مسائل کے لیے ایک منظم طریقہ کار تجویز کیا گیا۔ اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کی مجموعی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔