بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کو اپنے خون سے رنگا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔جمہوریت پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کو اپنے خون سے رنگا ہے۔جمہوریت کی خاطر جدو جہد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اصولوں پر سود بازی نہیں کی۔پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام صفہ اول میں شامل ہے۔جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔جمہوریت میں بات چیت اور گفت و شنید کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔جمہوریت پر عمل پیرا ہو کر سیاسی قیادت کو جمہوری روایات کو فروغ دینا ہو گا۔پارلیمان جمہوریت کی اصل تصویر ہے۔