پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ تازہ واقعے میں سویڈن کی رہائشی خاتون سوات پہنچی ہیں۔
چارباغ کے 23سالہ احمد شاہ کی محبت میں پاکستان آنے والی 44 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔
دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی جس کے بعد محبت کا رشتہ استوار ہوا۔
نکاح کے بعد خاتون اور احمد شاہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔









