قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سری لنکا سے شکست کے بعد بات بھی نہیں کر پارہے۔
انہوں نے انسٹگرام پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’پاکستان آدھے کھلاڑیوں سے پورا میچ کھیلا اور ایک چوکے کے ساتھ آخری بال پر ہار گیا پر اس میچ میں مجھے ایک کل کا سُپر سٹار بالر زمان خان دیکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے پر ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا انشاء اللہ ورلڈ کپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مزہ آئے گا۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ ’میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے پاکستان زندہ باد۔‘
پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے کہا کہ ابھی میری بابر سے بات ہوئی وہ بات نہیں کر پا رہا تھا میں نے اُسے کہا بہادر جیتے ہیں یا سیکھتے ہیں پر ٹوٹتے کبھی نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان گزشتہ شب ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا سے شکست سے دوچار ہوا ۔









