اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق چیئرمین پیمرا وسینئر تجزیہ کار ابصار عالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (ایکس) سابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دو افراد پارلیمنٹ سے زیادہ اختیار رکھتے ہیں ،یہ ہے وہ پیغام جو نیب قانون کی 10 میں سے 9 شقوں کو اُڑانے اور ایک شق، جس سے عمران خان کو فائدہ پہنچتا، برقرار رکھنے سے دیا گیا ہے۔
ورنہ یہ کیسے۔۔ کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا “رنگین اختیار کا استعمال” 9 شقوں پر غلط اور ایک پر درست محسوس ہوا ؟
دو افراد پارلیمنٹ سے زیادہ اختیار رکھتے ہیں !
یہ ہے وہ پیغام جو نیب قانون کی 10 میں سے 9 شقوں کو اُڑانے اور ایک شق، جس سے عمران خان کو فائدہ پہنچتا، برقرار رکھنے سے دیا گیا ہے۔
ورنہ یہ کیسے۔۔ کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا “رنگین اختیار کا استعمال” 9 شقوں پر غلط اور ایک پر درست محسوس…— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) September 15, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے لئے چیلنجز
۱- اعلی اور ماتحت عدلیہ میں اصلاحات
۲- عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرنے کے اقدمات
۳- عدلیہ میں دھڑے بندی کا خاتمہ
۴- عدلیہ کی ساکھ بحال کرنے کے لئے ججز کے خلاف زیر التوا تمام کرپشن ریفرنسز کے فوری فیصلے
۵- ۂائیکورٹ ججز کی سپریم کورٹ…— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) September 15, 2023
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ
جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے لئے چیلنجز
اعلی اور ماتحت عدلیہ میں اصلاحات
عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرنے کے اقدمات
عدلیہ میں دھڑے بندی کا خاتمہ
عدلیہ کی ساکھ بحال کرنے کے لئے ججز کے خلاف زیر التوا تمام کرپشن ریفرنسز کے فوری فیصلے
ہاائیکورٹ ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی میں سینیارٹی کا اصول ایسے ہی لاگو کیا جائے جیسے چیف جسٹس کی تعیناتی میں کیا جاتا ہے۔
باجوہ-فیض ڈاکٹرائن سازش کے تحت ہائیکورٹ کے وہ تمام جونئیرججز جن کو آؤٹ آف وے ترقی دے کر سپریم کورٹ لایا گیا اُن کو واپس ہائیکورٹ بھیجا جائے۔








