بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ،  دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہیدہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی 

کوئٹہ(ممتازنیوز) کوئٹہ کےعلاقے والی تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آج کوئٹہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان اور دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔