کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے ، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ گئے








