اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
شاہین آفریدی کی دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات شریک ہیں۔
تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان خصوصی طور پر پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں شریک ہیں۔
شاہین آفریدی نے ولیمے پر کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔
شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔
شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب، ساتھی کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات کی شرکت








