قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے نئے نویلے دولہا شاہین آفریدی کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر کچھ منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔
سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے ایکس پر اپنی اور شاہین کی تصویر شیئرکی جس میں وہ گراؤنڈ میں بیٹنگ کے لیے تیار کھڑے فاسٹ بالر کا بازو پکڑے غالباً ان کی ہمت بندھا رہے ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں شادی کی منارکباد دیتے ہوئے ثقلین نے شاہین کے لیے ایک خاص پیغام دیا۔
Many congratulations @iShaheenAfridi on your wedding. Remember I am not only your coach in the ground, now I will be mentor guide and coach to pass my experience on how to be a great husband . Missed you all today but my Duaas are with you and the families . Love always ❤️ pic.twitter.com/ef44BIuOMu
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 21, 2023
ثقلین مشتاق نے لکھا، ’یاد رکھیں کہ میں نہ صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کی آگے منتقلی کیلئے ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا‘۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب ولیمہ میں شرکت نہی کرنے والے ثقلین نے مزید لکھا کہ وہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے لیکن سب کو یاد کیا۔
اس سے پہلے کی جانے والی ایکس پوسٹ میں ثقلین نے شاہد آفریدی کو ’پیارے بھائی‘ کہتے ہوئے انشاء کی شادی کی مبارکباد دی۔
ثقلین نے انشاء اور شاہین کی خوشگوار زندگی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یقین نہیں آرہا چھوٹی گڑیا اتنی بڑی ہوگئی۔
Pyaaray Bhai @SAfridiOfficial many congrats on the wedding of your daughter, can't believe the little doll is so big..sending my Duaas and prayers for a great life ahead with @iShaheenAfridi who not only a great player but even better human surly he will look after our princess.
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 21, 2023
یہی نہیں انہوں نے سُسر کے نام اس پوسٹ میں داماد کو سراہتےہوئے لکھا کہ ، ’شاہین ایک عظیم کھلاڑی ہونے کے علاوہ بہترین انسان بھی ہے جو ہماری شہزادی کا خیال رکھے گا‘۔
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کی شادی چند ماہ قبل شاداب خان کے ساتھ سرانجام پائی ہے۔









