بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہردیپ سنگھ کے قتل پر ہزیمت:  بی جے پی کے رکن کا لوک سبھا میں مسلمان رکن پرغصہ  

نئی دہلی :سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے واقعے کے بعد ہونے والی تنقید پر بھارتی حکمراں جماعت (بی جے پی) کے اراکین کے اوسان خطا ہوگئے، بی جے پی کے رکن رامیش بدھوری نے لوک سبھا میں مسلمان رکن پرغصہ نکالنا شروع کردیا۔

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارتی سرکار کو دنیا بھر میں ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔

لوک سبھا کے اجلاس میں بھی مودی ارکان کو سخت تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں بی جے پی کے رکن سے کچھ نہ بن سکا تو مسلمان رکن پرغصہ نکالنا شروع کردیا۔

رامیش بدھوری نے دانش علی سے انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔ بی جے پی رکن نے مسلمان رکن کو دہشت گرد اور ملا کہہ کر مخاطب کیا۔

رامیش بدھوری نے مسلمان رکن کو گالیاں بھی دیں، بی جے پی ارکان ساتھی کو روکنے کی بجائے مسکراتے رہے۔

اسپیکر لوک سبھا بھی دانش علی کو ہی بیٹھنے کا اشارہ کرتے رہے۔

انتہا پسند ہندو رکن کی جانب سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، لوک سبھا میں مسلمانوں کےخلاف غلیظ زبان اس سے قبل بھی استعمال کی جاتی رہی ہے۔