بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ کے تجارتی وفد کاگجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کا دورہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترکی سے آئے ایک ہائی پروفائل تجارتی وفد نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ گجرات انڈسٹری کے دورہ کے بعد سینئر وائس پریزیڈنٹ گجرات چیمبر اسد بھٹی اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اپنے تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے دفتر لے کر آئے۔چیئر مین مہر شکیل اعظم نے مہمانوں کو اپنے ہمراہ اے ون کٹلری ورکس، نفیس کچن کولیکشن اور نیو فرینڈز انڈسٹریز کا دورہ کروایا۔ترکی کے وفد کو مہر شکیل اعظم نے کٹلری کی مصنوعات کے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پرمہمانوں نے وزیرآباد میں بننے والی مصنوعات کو سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی مصنوعات کو یورپ اور ترکی میں ایکسپورٹ کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔