بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے ،جو تجسس پیداکیاجارہاہے درست نہیں،راناثنااللہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے ،ان کی واپسی سے متعلق جو تجسس پیداکیاجارہاہے وہ درست نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ ہماری قیادت کو پیغام دینے کی بات درست نہیں،لندن میں آنا جاناشایدآئندہ بھی جاری رہے،نوازشریف اور شہبازشریف کی مشاورت شایدا گلے دنوں میں  بھی رہے ۔انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈا نے ہماری قیادت سے متعلق گھٹیا بات کی۔سابق وزیراعظم کی طرف سے سابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکا نام لینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پہلی مرتبہ نام لے کر بات نہیں کی ،جنرل باجوہ اور فیض حمیدکا احتساب کیوں نہیں ہوناچاہئے؟ باجوہ کہہ چکے ہیں کہ سیاسی انجینئرنگ اور حکومتیں گرانے میں ملوث رہے ہیں، نام لے کر بات نہ کرنے کی جہانگیرترین کی اپنی سوچ ہے۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ  نوازشریف کی شروع دن سے سوچ ہے کہ اداروں کو آئینی حدودمیں رہ کر کام کرناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ   باجوہ کو توسیع دی گئی تو کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا،ہم نے ایکس ٹینش میں ووٹ نہیں دیا ،توسیع دیناوزیراعظم کا اختیارہے۔