اسلام آباد:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین نیب کی ڈی جی ایف آئی اے سے اہم ملاقات ہوئی، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ملاقات میں احتساب اور مقدمات کی تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد اور ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے اہم شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین نیب کی ڈی جی ایف آئی اےسے ملاقات،احتساب اور مقدمات کی تفتیش پر مشاورت








